’ایپل بچوں کو فون کی لت سے بچائے: سرمایہ کاروں کا مطالبہ
نیو یارک (بی بی سی) دو بڑے سرمایہ کاروں نے کمپنی ایپل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسا سافٹ ویئر تیار کرے جو بچوں کے لئے موبائل فون استعمال کرنے کے اوقات محدود کر سکے۔ یہ دو سرمایہ کار کمپنیاں ایپل کے دو ارب ڈالر سٹاک کی مالک ہیں۔ یانا پارٹنرز اور کیلیفورنیا ٹیچرز پینشن فنڈز نے ایپل سے کہا ہے کہ وہ فون میں ڈیجیٹل لاک شروع کرے۔