کلرسیداں، مختلف حادثات میں بچے سمیت پانچ طالب علم زخمی
کلرسیداں(نامہ نگار)نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سات سالہ بچے کو ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ،دوسرے حادثے میں چار طالب علم زخمی ہو گئے ۔پہلی کلاس کا طالب علم غلام حسین سکنہ پیکاں پیدل سکول جا رہا تھا کہ راستے میں کسی نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جسے بے ہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا گیا۔ ٹریفک کے ایک اور حادثہ میں روڈ کراس کرتے ہوئے چار طالب علم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مرہم پٹیاں کرنے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا۔ٹریفک کا یہ حادثہ موہڑہ پھڈیال کے قریب واقع شاہین پبلک سکول کے سامنے پیش آیا جہاں رافعہ نوید،احمد سلیم،زہرہ اور تابندہ سکنائے دوبیرن روڈ کراس کر رہی تھیں کہ تیز رفتار ویگن کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں۔