مسجدکی ازسرنوتعمیر کے معاہدہ کا خیر مقدم
مری(نامہ نگار خصوصی) کچھ دن قبل وائی ایم سی مری کے مقام پر جو مسجد شہید کردی گئی تھی اس تاریخی مسجدکی ازسرنوتعمیر کا معاہدہ طے ہونے پر اہل علاقہ نے مولانا قاری سیف اللہ سیفی اورمولانا طارق محمود عباسی سمیت دیگر شخصیات کا شکریہ ادا کیا ہے ،اس تاریخی مسجد کو از سرے نو تعمیر کر وائے جانے کے معائدے پرعلاقہ کی ممتاز شخصیت رضوان عباسی اور اہل علاقہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ افراد کی کاوشوں پر اہل علاقہ انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔