ٹیکسلاکینٹ ، سیوریج کے منصوبہ میں ناقص میٹریل کا استعمال
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)حال ہی میں ٹیکسلاکینٹ کی رہائشی کالونی کرم کمپلیکس کے اندر چالیس لاکھ روپے سے زائدمالیت سے تعمیرکیئے جانے والے سیوریج کے منصوبہ کی ناقص میٹریل کے استعمال کی حقیقت کھل کرسامنے آگئی،مین ہولوںکے سیمنٹڈڈھکنے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوگئے،اورگہرائی میںنالوںکی حفاظت کیلیئے تعمیرکی گئی دیواریںبھی شکست وریخت کاشکارہوگئی ہیں،اس ضمن میںرہائشی کالونی کی تنظیم کے عہدیداران محمدلیاقت،اورعبدالوہاب نے علاقہ کی معروف شخصیت سیدظہیرالحسن شاہ ذیلدارسے ملاقات کرکے انہیںکرم کمپلیکس کے اندر،ٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈکے ٹھیکیدارکی طرف سے غلط منصوبہ بندی اورناقص میٹریل کے استعمال کی حقیقت بے نقاب ہونے کی تفصیلات سے آگاہ کیا،اورکہاکہ ٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈکے حالیہ تعمیرکردہ سیوریج منصوبہ سے قبل جورہائشی کالونی کی انتظامیہ نے اپنے خرچ پرسیوریج کانظام رائج کررکھاہے،وہ آج بھی انتہائی معیاری اورقابل عمل سکیم کی صورت میںموجودہے،ظہیرالحسن شاہ ذیلدارنے ملنے والے وفدکی معروضات کوتوجہ سے سنا،اورکہاکہ وہ وفدکی صورت میںایگزیکٹوآفیسرٹیکسلاکنٹونمنٹ بورڈسے ملاقات کرینگے،اورانہیںکرم کمپلیکس کی کالونی میںسیوریج کے ناقص منصوبہ کی تمام ترتفصیلات سے آگاہ کرینگے،اوران سے فی الفوراصلاح احوال کامطالبہ کیاجائے گا۔