کھوڑ میں آوارہ کتوں کی بھرمار راہگیروں کا چلنا محال ہو گیا
کھوڑ(نامہ نگار) کھوڑ تحصیل پنڈیگھیب کا گنجان اور مصروف ترین قصبہ ہے جہاں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیںٹیکس وصول کرنے کے لیے تو سرکاری ادارے کبھی ضلع سے تو کبھی تحصیل سے آجاتے ہیںجو ریڑھی والوں کو بھی معاف نہیں کرتے مگر عوام کو سہولیات دیتے وقت انہیں سانپ سونگھ جاتا ہے کھوڑ میں کوئی سرکاری ادارہ نہیں جو عوام کو کوئی سہولت فراہم کرے صافی ستھرائی کا کوئی نظام نہیں ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی صاف ستھرا پنجاب بھی اشتہاروں تک محدود ہوکررہ گیاکھوڑ کمپنی کا مین بازار اب بھی نالہ لئی کا منظر پیش کررہاہے کھوڑ میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جوبازار،گلیوں،پی اوایل دفاتر کے اردگرد اور سڑکوں پر مٹر گشت کرتے نظر آئیں گے جن اکثریت مذبحہ خانہ اور پی اوایل کینٹین کے اردگرد پائی جاتی ہےجوآبادی اور گردونواح سے آئی ہوئی عوام کے لیئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔