گوجرخان ،سروس روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے
گوجرخان (نامہ نگار)سروس روڈ ، ڈی ایس پی دفتر کے سامنے کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے سٹرک کی مرمت نہ کی گئی جس سے کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن گئے ٹریفک کیلئے مسائل بالخصوص کالج چھٹی کے اوقات میں ان گڑھوں کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے بلدیہ گوجرخان فوری طور پر سٹرک کے اس ٹوٹے ہوئے حصے کو ریپئرکر کے عوام کی مشکلات کا خاتمہ کرے عوامی سماجی حلقوںنے کہا کہ ڈی ایس پی دفتر کے سامنے سروس روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی ہے اور یہاں سے روزانہ انتظامی افسران بلدیاتی نمائندوں کا گزر ہوتا ہے لیکن سٹرک کا یہ ٹوٹاہوا حصہ ان کی نظروں سے کیوں اوجھل ہے چیئرمین بلدیہ اور اپوزیشن کونسلروں کی ٹیم بھی اس سڑک کے حصے کی ریپرنگ کا اعلان کر چکی ہے لیکن تاحال یہ وعدے اور اعلانات پورے نہ ہو سکے فوری طور پر سٹرک کے اس ٹوٹے ہوئے حصے کو تعمیر کر کے عوامی کی مشکلات کاخاتمہ کیاجائے