تحریک انصاف اٹک میں کوئی اختلاف نہیں،قاضی احمد اکبر خان
حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اٹک میں کوئی اختلاف نہیں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا ملک امین اسلم اور میجر طاہر صادق میں کوئی اختلاف نہیں پارٹی ورکروں کے جو اختلاف ہیں بہت جلد دور کر دیں گے تحریک انصاف اٹک میں اختلاف پھلانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قاضی احمد اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اٹک سمیت ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ میرت پر کریں گے اٹک میں تحریک انصاف میں کوئی اختلاف نہیں تحریک انصاف کے کاکن پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اختلاف کے خبروں سے گریز کریں تا کہ پارٹی کو نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کہ اٹک میں میجر طاہر صادق اور ملک امین اسلم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو اعتماد میں لیا جائے گا ینہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اٹک میں غلط فہمیاں پیداکرنے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف اٹک سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی