ختم نبوت و القدس آل پارٹیز کانفرنس پرسوں ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد یونس دانش کے اعلامئے کے مطابق جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے زیر اہتمام ختم نبوت و القدوس آل پارٹیز کانفرن پرسوں دن 1بجے ،ہوٹل آواری میں زیر صدات حضرت علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صدر ہوگی جس میں ملک کی اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں اور مشائخ کی تنظیموں کے قائدین شرکت کریں گے ۔جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کی جانب سے تمام جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامہ ارسال کردئیے گئے ہیں۔