اسلامی دنیا کے خلاف امریکہ‘ بھارت‘ اسرائیل کا ٹرائیکا ناکامی کا شکار ہو چکا: سید نیاز نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ اسلامی دنیا کے خلاف امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی تثلیث تنہائی کا شکارہو رہی ہے ،بیت المقدس کے ایشو پر ناکامی کے بعد امریکہ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ۔ایران کے اندرونی حالات اور مہنگائی انوکھی بات نہیں۔ بیت المقدس کے ایشو پر دنیا بھر میں امریکہ کو جس رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد ایران اور پاکستان کی قربتیں خاص طور پراسپیکرز کانفرنس کا انعقاد امریکی صہیونی لابی کو ایک آنکھ نہیں بھایا۔