سفید سامراج خانقاہ اور محراب کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے: علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلنست پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ سفید سامراج خانقاہ اور محرب کو بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ عالمی سازش کے تحت پاکستان میں انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔ امانت‘ اصول اور شائستگی جیسی مسلمہ اقدار کو بکھیرا جا رہا ہے۔ مشائخ قیام پاکستان کی طرح بقائے پاکستان کیلئے بھی ہر قربانی دیں گے۔ پاک وطن کے خلاف خارجی سازشیں ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ ختم نبوت کا معاملہ بیس کروڑ عوام کیلئے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔