نواز شریف نہیں چاہتے حکومت مدت پوری کرے: خالد محمود گجر
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چودھری خالد محمود گجر نے کہاکہ نواز شریف نہیں چاہتے کہ حکومت مدت پوری کرے، بلوچستان میں جو کھیل کھیلا جارہاہے کیا حکومت بے خبر ہے، پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا مطالبہ عوام کا ہے اور عوام پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہے کرپٹ حکمرانوں سے قوم نجات چاہتی ہے تاکہ ملک میں حقیقی معنوں میںجمہوریت کا وجودممکن ہو،نام نہاد جمہوریت نے ملک کو کنگال اور قرضوں کے بوجھ تلے دفن کردیا ہے،عوام کا مورال بلند کرنے کے دعوے جھوٹے ہیں،درحقیقت عوام فاقوںکا شکار اور خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں، انکو رنگ روڑ کشادہ سڑکیں اور اورنج ٹرین کی نوید سنائی جا رہی ہے۔