ہدیۃ الھادی کا نظام مصطفیٰ کنونشن آج ایوان اقبال میں ہو گا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ہدیۃ الھادی پاکستان کا نظام مصطفیٰ کنونشن آج ایوان اقبال میں ہو گا۔ شام پانچ بجے ہونے والے اس کنونشن کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ ھدیۃ الھادی پاکستان کے سربراہ اور سجادہ نشین حضرت میاں میر پیر سید ہارون علی گیلانی کی میزبانی میں ہونے والے اس کنونشن سے قومی دینی و سیاسی قائدین جن میں پروفیسر حافظ محمد سعید، دیوان عظمت چشتی، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، مولاناامجد خان، خواجہ معین الدین کوریجہ، علامہ ابتسام الہیٰ ظہیر، سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری، معصوم نقوی،حافظ عبدالغفار روپڑی، حسن باری گیلانی و دیگر خطاب کریں گے۔