رانا ثناء کی برطرفی اہلسنت کا متفقہ مطالبہ ہے: سنی اتحاد کونسل
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام اور ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔13جنوری کو لاہور میں فیصلہ کن ریلی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ پیر دیوان عظمت سید محمدچشتی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنا قابل مذمت ہے۔راناثناء اللہ کی برطرفی اہلسنت کا متفقہ مطالبہ ہے۔انہو ں نے ختم نبوت ریلی کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اور موجودہ حکومت ختم نبوت کے قانون میں نقب زنی میں ناکام ہو گئی۔اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی ،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی غلام نبی جماعتی ،حافظ محمد منشاء قادری ،قاری عبدالغفار سیالوی ،قاری امتیاز احمد سلطانی ،حافظ محمد رفیق رضوی،شازب چٹھہ،حافظ محمدعدیل عارف مہر،علامہ محمد عمر صدیقی،غلام دستگیر خاں ،ڈاکٹر محمداحمد نورانی اور دیگر نے خطاب کیا ۔