پی ایچ اے نے ماڈلز، مونومنٹس، پرانے سکریپ کی تزئین و آرائش شروع کر دی
ملتان (خبر نگار خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے ماڈلز، مونومنٹس اور پرانے سکریپ کی تزئین و آرائش، مرمت اور پینٹ کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ضمن میں شاہ شمس پارک اور قلعہ کہنہ قاسم باغ میں سکریپ میں موجود ٹرکس کو پینٹ کر کے خوبصورت پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ جس میں چھٹی کے روز شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ٹرکس کو نیلے اور لال رنگ سے پینٹ کیا گیا ہے جس کا مقصد سکریپ کو قابل استعمال بنا کر بیوٹیفکیشن میں اضافہ کرنا ہے۔ اسی طرح امیر آباد پارک میں موجود ماڈل بس کی تزئین و آرائش کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈیرہ اڈا چوک پر واقع کنویں کے گرد پینٹ کو مکمل کر کے خوبصورت سجاد ٹی ٹوکری سے سجا دیا گیا ہے۔ پارکس میں موجود لکڑی کو قابل استعمال بنا کر خوبصورتی میں اضافہ کے غرض سے درختوں کو خوبصورت پینٹ کر دیا گیا ہے۔
پی ایچ اے