مودی دور میں مسلمانوں پر مظالم 100فیصد بڑھ گئے‘ بھارتی اخبار کا انکشاف۔ پرتشدد واقعات میں سے بیشتر گائے کے نام پر دیکھنے میں آئے: ہندوستان ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج جاری۔ میچ سے قبل پاکستانی ترانہ بجانے پر 4 کرکٹر گرفتار۔پلوامہ میں گھر گھر تلاشی‘ پاکستان کشمیری نوجوان کو بھارت کیخلاف اکسا رہا ہے: بھارتی وزیر داخلہراج ناتھ۔
بھارت میں مسلمان اقلیت کا قتل عام اور ان کا معاشی استحصال جس طرح بھارتی انتہاپسند ہندو مودی حکومت کی پشت پناہی سے کر رہے ہیں اس کی طرف سے امریکہ نے آنکھیں مکمل بند کر رکھی ہیں۔ یہ مذہبی انتہا پسندی اور مذہب کے نام پر قتل وغارت گردی اسے بالکل نظر نہیں آتی۔ خود بھارتی اخبارات ان مسلم کش اقدامات کیخلاف پھٹ پڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی موجودہ متعصب حکومت کے دور میں مسلمانوں کو گائو رکھشا کے نام پر خاص طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کیخلاف مظالم سوفیصد بڑھ گئے ہیں مگر بھارتی حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔ الٹا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث افراد کو عدالتوں سے بری کیا جارہا ہے۔ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم عروج پر ہیں۔ بھارتی افواج کریک ڈائون کرکے گھر گھر تلاشیوں کے نام پر کشمیریوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے ہر قسم کا ظالمانہ حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔ اسکے باوجود بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے پاکستان پر کشمیریوں کو بھارت کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام لگا رہے ہیں۔امریکہ اور عالمی برادری کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ اس کیلئے عالمی قیادتیں بشمول امریکہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ اپنی مذہبی شدت پسندی کی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور مسلمان اقلیت کو تحفظ دے۔ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر اپنے سفارتخانوں کو فعال کرے تاکہ وہ دنیا کے سامنے بھارت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب کریں اور وہاں مذہبی بنیاد پر مسلم اقلیت پر مظالم کی راہ روکی جاسکے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38