دریائے راوی سے 25 سالہ خاتون‘ بھاٹی گیٹ سے 45سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) دریائے راوی سے 25سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے دریائے راوی میں 25سالہ نامعلوم خاتون کی لاش تیرتی دیکھ کر کنارے پر کھیلتے ہوئے بچوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ جس پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش دریا سے باہر نکالی اور شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون نے دریاء میں کود کر خودکشی کی ہے ۔اس خاتون نے ایک روز قبل بھی نئے راوی پل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم سول ڈیفنس عملے کی موجودگی پر خاتون وہاں سے چلی گئی تھی جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں فٹ پاتھ پر 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کرراہگیروں نے پولیس کواطلاع کی ۔جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اورشناخت نہ ہونے پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا ،اس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے جبکہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔