پنجاب ہائی وے پٹرول: 16 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی
لاہور (نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور ریجن کے لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے 16 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے 16 کانسٹیبلز طارق نثار ، ضمیر حیدر ، منور حسین ، تنویر احمد ، آصف رشید ، معظم نواز ، ساجد علی ، ذکا اللہ ، محمد یوسف، ثقلین رضا ، مہرام علی ، محمد امجد، عامر علی ، سجاد حسین ، عامر اقبال اورصداقت علی کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دیگئی ہے ۔