پتوکی شوگر ملز کی درخواست پر ٹیکس وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پتوکی شوگر ملز کی طرف سے دائر درخواست پر ایف بی آر کو ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔فاضل عدالت نے پتوکی شوگر ملز کی انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایف بی آر کی جانب سے 95 ملین کے ٹیکس نوٹس بجھوانے کو چیلنج کیا گیا۔