تھانہ باغبانپورہ کے ایس ایچ او سمیت 4 انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے تھانہ باغبانپور ہ کے ایس ایچ او سمیت چار انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔ مقامی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے تھانہ باغبانپور ہ کے ایس ایچ او سمیت چار انسپکٹروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ ان پولیس اہلکاروں پر عدالتی حکم عدولی کے الزامات عائد ہیں جبکہ عدالت نے ان پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری مقامی شہری کی جانب سے توہین عدالت کے تحت دائر کی گئی ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جاری کئے عدالت نے سی سی پی او لاہور کو ان پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے سے متعلق ایک مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے جن پولیس انسپکٹروں کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں انسپکٹر طارق اور انسپکٹر شاہنواز سمیت دیگر شامل ہیں،۔