جوئے کے اڈے پر چھاپہ 7جواریوں کوگرفتار
لاہور(نامہ نگار) اسلام پورہ پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7جواریوں کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اسلام پورہ بازار میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7جواریوں کو جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤپر لگی 75ہزار روپے رقم برآمد کر کے مقدمہ د رج کر لیا ہے۔