سی ٹی او سے چیئرمین ٹرمینل ماچھی کی ملاقات‘ آئل ٹینکرز کے داخلہ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
لاہور (سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہورایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے اپنے دفتر میںچیئرمین ٹرمینل ماچھی کے رانا خالد اور صدر محمد فاروق ورک سے ملاقات کی ۔ملاقا ت کے دوران شہر میں آئل ٹینکرز کے داخلہ سمیت حفاظتی اقدامات اُٹھانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے کہا کہ انسانی جانوں کی حفاظت اور آئل کی محفوظ ترسیل کیلئے ڈرائیورز کی تربیت انتہائی اہم ہے ٹھوکر سے لے کر تمام کینال روڈ پر آئل ٹینکرز کے ڈرائیورز کی آگاہی کیلئے بینرز اور سٹیمرز لگائے جائیں گے روڈ سیفٹی افسران آئل ٹینکرز ڈرائیورز کو باقاعدہ تربیت دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر تربیت یافتہ آئل ٹینکرز ڈرائیورز کو تربیت دے کر شہر میں ترسیل کے وقت خدانخواستہ بڑے انسانی ضیاع سے بچایا جاسکتا ہے۔