سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن نے پبلک آفرنگ ریگولیشن 2017 میں ترامیم متعارف کرا دیں
لاہور(کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان نے سٹاک مارکیٹ کے تمام سٹیک ہولڈروں سے مشاورت کے بعد پبلک آفرنگ ریگولشن 2017 میں ترامیم متعارف کروا دی ہیں۔ ریگولیشن میں ترامیم کو ایس آر او ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔ پبلک آفرنگ ریگولیشنز میں ترامیم کا مقصد سٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کی لسٹںگ کو معیاری بنانا اور بک بلڈنگ کے عمل میں شفافیت لانا اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے۔ معیاری لسٹنگ کی حوصلہ افزائی اور منظوری کے عمل میں مزید شفاف بنانے کے لئے ریگولیشنزمیں کچھ مطلوبات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ان مطلوبات میں کمپنی کا کم از کم تین سال سے آپریشنل ہونا اور ا س کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں سے دوسال کے لئے منا فع بخش ہونا ضروری ہوگا اورکمپنی کے شیئر کی بوک ویلیو اس کے شیئر کی اصل قدر سے کم نہیں ہوگی۔ علاوہ ازیں کمپنی کے سپانسرز میں پچھلے دو سالوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہئے۔ تاہم یہ شرائط گرین فیلڈ پراجیکٹ پر لاگو نہیں ہوں گی۔