رجسٹریشن نہ کرانے پر 12 کار ڈیلرز کو جرمانے، نوٹسز
لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رجسٹریشن نہ کروانے پر ابتدائی طور پر 12کار ڈیلرز کو جرمانے عائد کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کار ڈیلرز کو ٹیکس ریٹ میں 11فیصد چھوٹ دیتے ہوئے صرف 5فیصد ریٹ کے مطابق ٹیکس جمع کروانے کی سہولت دی گئی تھی جس کے باوجود یہ کار ڈیلرز ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے۔