سمگلنگ سے مقامی صنعتوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے : ملک طاہر جاوید
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے سمگلنگ کے خلاف انتہائی سخت ایکشن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسئلہ فورا حل کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کی وجہ سے مقامی صنعتوں ور قومی خزانے دونوں کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے۔ ایک بیان میں ملک طاہر جاوید نے کہا کہ سمگلنگ معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے اور کوئی شعبہ بھی ایسا نہیں جو اس کے مضر اثرات سے محفوظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ ہماری معاشی نشوونما کے لیے بہت بڑا خطرہ بن چکی ہے۔