ایران میں ہرہفتے مظاہرے ، یورپی یونین کا آئندہ ہفتے ایرانی سفیر کو طلب کرنے کا فیصلہ
نیویارک (صباح نیوز)یورپی یونین نے ایرا ن میں حکومت مخالف حالیہ پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ کو اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جرمن وزیر خارجہ سگمار گیبرئیل اور یورپی یونین کی خا رجہ پالیسی کے چیف کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک اس بات پرمتفق ہیں کہ اگلے ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کو بلا کر حالیہ مظاہروں پر بات چیت کی جائے اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم حقوق کی آزادی کے لیے ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایران بھی ایسا کرے۔انہوں نے مزید کہا برلن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہنمائی نہیں کرے گا۔
یورپی یونین