ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ کا یوٹرن امریکی صدر کے بیٹے کو محب وطن قرار دیدیا
واشنگٹن (آئی این پی) دنیا میں صرف پاکستانی سیاست دان ہی یوٹرن لینے کے حوالے سے بدنام نہیں بلکہ امریکی بھی یوٹرن لیتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے ان کے بیٹے کے حوالے سے اپنا بیان بدل دیا۔اب تازہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جونئیر حب الوطن انسان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے صحافی مائیکل وولف کی کتاب میں ان کے صاحبزادے ٹرمپ جونیئر کو غدار کہا تھا۔