پُر تشدد مظاہرے: یورپی یونین نے اگلے ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کو طلب کر لیا
نیویارک (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین نے ایران میں حکومت مخالف حالیہ پر تشدد مظاہروں کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ کو اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن وزیر خارہ سگمار گیبرئیل اور یورپی یونین کی خا رجہ پالیسی کے چیف کے مطابق یورپی یونین میں شامل ممالک اس بات پرمتفق ہیں کہ اگلے ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کو بلا کر حالیہ مظاہروں پر بات چیت کی جائے اور مسئلے کا حل نکالا جائے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم حقوق کی آزادی کے لیے ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ایران بھی ایسا کرے۔ انہوں نے مزید کہا برلن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہنمائی نہیں کرے گا۔ یورپ اور امریکہ میں ایرانی مظاہرین سے یکجہتی کیلئے احتجاج جاری ہے۔ ایران میں مظاہروں اور جلسے جلوس کیلئے میدان مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مظاہرے پرامن ہتھیاروں سے پاک ہونے سے مشروط ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ اصلاحاتی عمل جاری رہے گا۔ حکومتی اہلکاروں اور موجودہ نسل میں خلیج کا مسئلہ درپیش ہے۔