مکرمی ! تسلیم آجکل ان دو فیصد قبضہ گروپ کالے انگریزوں نے وطن عزیز کو جس مصیبت و مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے یہ سب ان لوگوں کی کرتوتوں کی وجہ اور منافقت سے یہ وقت آیا ہے۔ یہ لوگ حکومت بھی اس ملک پر کرتے ہیں اور جڑیں بھی کاٹتے ہیں۔ یہ ہی لوگ ہیں جو کھاتے پاکستان کا ہیں اور بھارت کی مدد کرتے ہیں کالا باغ ڈیم کی مخالفت سے بھارت کو فائدہ پہنچاتے ہیں اور اس کی ہمدردیاں حاصل کرتے ہیں ہم سادہ لوح عوام ہیں کہ ہر بار ان کے جھانسے میں آ جاتے ہیں یہ سب لیڈر جو آئے روز شور مچاتے ہیں کیا کسی سیاسی جماعت نے کالا باغ ڈیم عوامی فلاح کے منصوبے کا اپنے منشور میں اعلان کیا ہے۔ وزیر آباد دل کا ہسپتال مدت ہوئی ہے ابھی تک مکمل نہ ہو سکا ہے سیاستدانوں کی جنگ اقتدار کیلئے ہوتی ہے عوام کے لئے نہیں ان تمام سیاستدانوں جو آج تک حکمران رہے ہیں انکی جائیدادیں ضبط کی جائیں اور بیرونی ملکوں سے تمام رقم اور جائیدادیں ضبط کی جائیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر شور اٹھانے والوں کو سانحہ بلدیہ اور 12 مئی سینکڑوں مزدوروں اور وکیلوں کو جو زندہ جلا دیا گیا یاد کیوں نہیں آتے۔ ان لوگوں کی شنوائی کیوں نہیں ہو رہی۔(محمد یوسف جنجوعہ ، وزیر آباد )
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024