پاکستان کو واچ لسٹ میں شامل کرنے کا امریکی فیصلہ قابل مذمت ہے، ضیاعباس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اورمسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے مذہبی آزادیوںکے حوالے سے پاکستان کوواچ لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کوبلا جواز اور مذہبی تعصب پر مبنی قراردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی کے تحت پاکستان پر الزامات کی جو گولہ باری شروع کی ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں۔ پاکستان نہ صرف ایک امن پسند ملک ہے بلکہ اقلیتوں کی آزادی اورتحفظ پر بھی مکمل یقین رکھتا ہے جبکہ اس کے برعکس سیکولر ریاست کے دعوے دار بھارت میں سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں پر ہی زندگی تنگ نہیں عیسائیوں کوزندہ جلانے کے دلدوز واقعات بھی مذہبی آزادیوں کی دھجیاں اڑانے کے مترادف اورانسانیت کے لئے شرمناک ہے۔اس کے باوجود سید ضیاء عباس نے کہاکہ امریکہ کی جانب سے اپنے نئے حلیف بھارت کے بجائے پاکستان کو مذہبی آزادیوں کے حوالے سے واچ لسٹ میں شامل کرنے کودنیا بھرمیں مسلمانوں کوہدف بنانے کے مغربی ا یجنڈے کا حصہ ہی قرار دیا جاسکتاہے۔
ضیا عباس