گو رنر سندھ سے میئر حیدر آباد اور وزیر مملکت ایاز شیرازی کی ملا قات
کراچی ( وقائع نگار ) گورنر سندھ محمد زبیر سے حیدرآباد کے میئر طیب حسین نے گورنر ہائوس میں ملاقا ت کی ۔ ملاقات میں حیدرآباد شہر کی ترقی و خوشحالی کے لئے وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج کے ضمن میں تشکیل دیئے گئے منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت ، یونیورسٹی اور ایئر پورٹ کی تعمیر ، صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی اور سماجی شعبہ کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں میئر طیب حسین نے گورنر سندھ کو تشکیل دیئے جانے والے منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی کے لئے اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے جبکہ ایئر پورٹ کے لئے سول ایوی ایشن حکام سے مسلسل رابطہ ہے اس ضمن میں کام تیزی سے جاری ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حیدرآباد کے لئے 2007 ء میں تشکیل دیئے جانے والے ماسٹر پلان کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ منظم انتظام کے تحت شہر کو بہتر انداز میں ترقی دی جا سکے اس سے شہر کے مسائل کے حل اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی عمل سے حیدرآباد کے مکینوں کو درپیش مشکلات اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ سے زبردست سہولیات حاصل ہو نگی ، ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت سے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں ، جمہوریت میں جمہور کی فلاح و بہبود کے اقدامات ان کا حق ہے ۔دریں اثنا ء گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیو رٹی ایاز شیرازی نے گورنر ہا ئو س میں ملا قات کی۔ اس مو قع رکن سندھ اسمبلی اعجا ز شاہ شیرازی بھی مو جو د تھے ۔ ملا قات میںحفظان صحت کے تقاضو ں کے مطابق خور اک کو محفو ظ بنانے کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات ، نگرانی ، زراعت ، چاول ، فشنگ ، فارمنگ ، خوراک کے حصول کے ضمن میں مر تب کی جا نے والی پا لیسی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔
گورنرسندھ ملا قات