گھریلو جھگڑا، سائٹ میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا
کراچی( کرائم رپورٹر) سائٹ کے علاقے باوانی چالی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو ہلاک کردیا ۔واقعہ پیر کی دوپہر پیش آیا جس کے بعد مقتولہ 30 سالہ تحسین بی بی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچایا گیا ۔پولیس کے مطابق مقتولہ تحسین بی بی کا کسی بات پر اپنے شوہر سرتاج سے جھگڑا ہوا جس کے دوران سرتاج نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی او رتحسین بی بی کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ واقعے کے بارے میں مقدمہ درج کرکے تفتیش اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
بیوی ہلاک