قیوم آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، کمسن بچہ ملبے تلے دب کر جاں ہحق
کراچی( کرائم رپورٹر) قیوم آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دیوار گرنے سے کمسن بچہ ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا جس کے بعد اینٹی انکروچمنٹ سیل کا عملہ ہیوی مشینری چھوڑکر فرار ہوگیا جب کہ علاقہ مکینوں نے مشتعل ہوکر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دیوار گرنے کا واقعہ پیر کی سہ پہر پیش آیا۔جس کے نتیجے میں کمسن بچہ 12 سالہ اللہ دتہ ولد امیر احمد ہلاک ہوا۔علاقہ مکینوں کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باعث علاقے میں شدید کشیدگی پائی گئی اور ٹریفک کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔