ٹریفک حادثات،2 موٹرسائیکل سوار نوجوان سمیت 3افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کے حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں خیابان اتحاد پر تیز رفتار پجیروجیپ نے موٹر سائیکلوں پرریس لگانے والے دو نوجوانوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو علیحدہ موٹر سائیکلوں پر سوار دونوں نوجوان16 سالہ حمزہ اور 19 سالہ عبدالرحیم ہلاک ہوگئے۔ دونوں اولڈ سٹی ایریا میں گھاس منڈی کے رہنے والے تھے اوران میں سے ایک حمزہ فرنیچر کا کام کرتا تھا۔ دریں اثنا شیر شاہ میں اٹلس ہنڈا کمپنی کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے 60 سالہ راہ گیر کو کچل کر ہلاک کردیا۔
ٹریفک حادثات