پولو کپ: ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی فاتح
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب میں پاکستان پولو کپ 2018ءکے پہلے دن ماسٹر پینٹس بلیک نے میچ 9-4 سے جیت لیا۔ دوسرے میچ میں آرمی اور بی بی جے پائپ کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر تھا آرمی کی ٹیم آدھے گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج سے میچ جیت گئی۔ آ ج بروز منگل ڈائمنڈ پینٹس کا ماسٹرپینٹس /ای ایف یو انشورنس سے ہوگا۔