ورسٹائل اداکار سلطان راہی کی 22ویں برسی آج منائی جائےگی
لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری پر اڑھائی عشروں تک راج کرنے والے ورسٹائل اور دبنگ اداکار سلطان راہی کی 22ویں برسی آج ( منگل )9جنوری کو منائی جائے گی ۔برسی کی تقریب انکے صاحبزادے حیدر سلطان کی رہائشگاہ پر منعقد ہو گی سلطان راہی مرحوم نے نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز فلم ”باغی “میں ایک معمولی سے کردار سے کیا تھا ۔ 9جنوری 1996ءکو جب وہ اسلام آباد سے براستہ جی ٹی روڈ لاہور آرہے تھے تو راستے میں انہیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
برسی