مستونگ: دشت کے علاقہ سے 16 سالہ لڑکی کی نعش برآمد، سر پر کلہاڑی کے وار گردن اور سینے پر گولیوں کے نشانات تھے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ضلع مستونگ کے علاقے دشت سے لڑکی کی نعش برآمد، لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو دشت کے علا قے زڑخو کلی حاجی توکل سے ایک لڑکی کی نعش ملی جس کی شناخت16سالہ بی بی طا ہر ہ کے نا م سے ہو ئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کے سرپر کلہاڑی کے وار اور گردن اور سینے پر گو لیوں کے نشانات مو جود ہیں۔ نعش کو ضرور ی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا لیویز نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔