عتیقہ اوڈھو شراب برآمدگی کیس میں ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کے کیس میں دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے اورکیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمہ کی جانب سے اپیل میں اٹھائے گئے تمام قانونی نکات کی روشنی میں کیس دوبارہ جائزہ لیتے ہوئے میرٹ پرفیصلہ کرے ۔ پیرکو جسٹس منظور ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل دو رکنی بنچ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی ،یا درہے کہ قبل ازیں ٹرائل کورٹ نے مقدمہ سے ملزمہ کانام خارج کرنے کی درخواست خارج کر دی تھی، جس کے خلاف اپیل پر ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،جس کے خلاف ملزمہ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
عتیقہ اوڈھو / کیس