آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے، شاہی سید
کراچی( اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ خون ریزی کراچی میں ہوئی 1965 کی جنگ میں اتنا خون نہیں بہا جتنا گزشتہ دہائیوں میں کراچی میں بہا ہے کئی برسوں کی غیر اعلانیہ پابندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادروں کی کاروائیوں کی بدولت تنظیمی سرگرمیوں کا انعقاد ممکن ہوا ہے۔ شہر میں کامیاب آپریشن پر عسکری اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیںدیگر جماعتوں کی طرح اے این پی کو بھی شہر میں سیاست کرنے کے لیے لیول پلئینگ فیلڈ دی جائے ہمارا مطالبہ ہے کہ آخری دہشت گرد کے
خاتمے تک آپریشن جاری کھا جائے۔