چائنا کے انر جی پلا نٹ کارکردگی میں پہلے نمبر پر ہیں ‘ مس زیوجین
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈڈاکٹر اے ڈی سجنانی کی چائنا کے وفد کے ساتھ تفصیلی ملاقات میںکچرے سے متعلق بالخصوص صنعتی فضلہ، زرعی فضلہ اور اسپتال سے نکلنے والے فضلے کو ری سائیکل کرنے کے سلسلے میں ملاقات میں محکمہ متبادل توانائی گورنمنٹ آف سندھ، کے تعاون سے کچرے سے ایندھن بنانے کیلئے توانائی) انرجی ) پلانٹ لگانے پربات چیت کی ۔اس موقع پر چائنا کے وفدنے تفصیلی بریفنگ اور پریزنٹیشنز دی، اجلاس میں چائنا کے نمائندہ وفد میں مس زیوجین،چین شاؤجنگ،لین فیل ہو،پیگ لین کے علاوہ کنسلٹنٹ فیصل رحمن اور عدنان حفیظ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کے انکی کمپنی دیگر متعدد ممالک کے ساتھ کام کر رہی ہے اور انکے انرجی پلانٹ انتہائی کامیابی کے ساتھ کارکردگی میں پہلے نمبر پر ہیں انہوں نے کہا کہ لینڈ فل سائیڈ پر اسٹڈی فیزیبلیٹی پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ انکے پاس مکس کچرے کو الگ کرنے کے لئے بھی پلان موجود ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر پورے کراچی کا کچرا جو کہ تقریباً12000 ہزارٹن روزانہ بنتا ہے اس کچرے سے تقریباً دوسو (200) میگا واٹ سے زائد انرجی دستیاب ہوگی۔