گولیمار میں بنک لاکرز توڑ نے کی واردات‘آئی جی نے رپورٹ طلب کرلی
کراچی (کرائم رپورٹر) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گولیمار میں واقع بینک میں مبینہ طور پرگارڈ کی اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر لاکرز توڑ نے کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی ویسٹ سے علیحدہ انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ‘ انہوں نے ایس ایس پی وسطی کو ہدایات جاری کیں کہ کرائم سین سے اکٹھا شہادتوں کی بدولت تفتیش کے جملہ پہلوئوں کو فارنزک تیکنیکس کے استعمال سے موثر بنایا جائے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان اور انکے گروہ کی گرفتاری کو یقینی بنایاجا سکے ۔