سندھ ایجو کیشن فا ﺅ نڈیشن کی سلو ر جو بلی ‘وزیر اعلیٰ ‘ وزراءو اراکین اسمبلی کی شر کت
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن حکومت سندھ کی سلورجوبلی منائی گئی جس کا عنوان "Hope on; Journey on" تھا۔ جو 25 برسوں پر محیط فاو¿نڈیشن کے سفر کو ظاہر کرتا تھا۔پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی جن میں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے اراکین ، اعلیٰ سرکاری افسران، ماہرین تعلیم اور عطیات دینے والے ادارے شامل تھے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ سندھ کے وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب ڈاہر نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ناہید شاہ درانی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس موقع پر فاو¿نڈیشن کے لیے 22سال تک خدمات فراہم کرنے والی فاو¿نڈیشن کی بانی پروفیسر انیتا غلام علی کی سوانح عمری پر کتاب کی رونمائی بھی ہوئی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں نجی شعبہ کی پائیدار شراکت کے ذریعے کم مراعات یافتہ طبقوں میں معیاری تعلیم کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے سندھ ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے کردار کو سراہا۔