خان صاحب! آپ اپنا منشور بھی پیش کریں
مکرمی! ہم گذشتہ کئی سالوں سے دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان اپنا منشور پیش نہیں کررہے ۔ صرف میں نواز شریف کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ اب میاں صاحب وزیراعظم نہیں رہے میںعمران خان سے پوچھتا ہوں کہ کیا اس سال انہوں نے 50 کروڑ درخت پاکستان میں کٹوائے ہیں یار رہے کہ پاکستان میں ایک فیصد جنگلات بڑھانے کے لئے 50 کروڑ درخت لگاناپڑیں گے ۔ جاگیرداری نظام کا خاتمہ پاکستان جو نظام تباہ کر رہا ہے وہ جاگیرداری نظام ہے عمران خان کے دائیں بائیں سارے جاگیر ہیں ایسا نظام قائم ہو گا۔ یار رہے جاگیر دار باقی رہیں گے عمران کان جاگیرداری نظام کے خاتمہ کا اعلان کیوں نہیںکر تے ہیں الیکشن کمیشن کے اصلاحات کیاعمران خان الیکشن کمیشن سے مطمئن ہیںیا کہ نہیں ایسا نہ ہو کہ الیکشن کے بعد بھی شور مچا دیں کہ دھاندلی ہوئی ہے میری عمران خان سے گزارش ہے کہ بجئے میاں نواز شریف کی مخالفت کے اپنا منشور پیش کریں کہ پاکستان کیسے ترقی کرے گا؟ عمران خان سوائے نواز شریف کی مخالفت کے پورے صوبہ خیبر پختو نخوا میں مثالی بنانے کے چھوڑے عام کام بھی نہیںکیے عمران خان شور مچائیں گے کہ دھرنا دیں گے ساری قوم کا وقت ضائع کرتے ہیں۔ (میاں محمد اٹک)