برطانوی ولی عہدے شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن آج اپنی تینتیس ویں سالگرہ منا رہی ہیں، شہزادی کیٹ امید سے ہیں اور رواں برس اپریل میں دوسرے بچے کی ماں بنیں گی۔
کیتھرائن مڈلٹن وہ خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جن کے سر پر شاہی خاندان کی بہو ہونے کا سہرا سجا۔ کیٹ کی ملاقات اسکاٹ لینڈ کی یونیورسٹی میں دوہزار ایک میں شہزادہ ولیم سے ہوئی اور یہ ملاقات محبت میں تبدیل ہوئی جس کے بعد دوہزار گیارہ میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے کیتھرائن میڈلٹن دنیا کی مقبول ترین خواتین میں شامل ہیں۔ شاہی جوڑے کی رہائش کلیرنس ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادی کیٹ اپنی سالگرہ اپنے گھر والوں کے ساتھ خاموشی سے منا رہی ہیں، انکے شوہر شہزادہ ولیم اور صاحبزادے شہزادہ جارج انہیں تحائف دیں گے۔ شہزادی کیٹ امید سے ہیں اور رواں برس اپریل میں دوسرے بچے کی ماں بنیں گی۔