شمال مشرقی پیرس میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، خیال کیا جارہا ہے مشتبہ افراد ایک کارخانے کے اندر موجود ہیں،
پیرس میں متنازع اخبار کے دفتر پر حملے کے بعد مشتبہ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن شروع کر رکھا ہے، تازہ اطلاعات کے مطابق شمال مشرق علاقے میں پولیس نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا، جو ایک کارخانے میں گھس گئ،اور وہاں موجود عملے کو یرغمال بنا لیا،پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فضا میں ہیلی کاپٹر سے بھی نگرانی کیجاتی رہیآپریشن میں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے باعث ارد گرد کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا فرانسیسی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،