پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیئےنیوزی لینڈ روانگی سے قبل سانحہ پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کرنے اٹھارہ جنوری کو پشاور کا دورہ کرےگی جبکہ قومی سکواڈ کی وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے لیئے اعلان کردہ کھلاڑی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل اٹھارہ جنوری کو پشاورکے سکول میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید طالب علموں سے اظہار یکجہتی کرنے پشاور کا دورہ کریں گے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی اکیس جنوری سے قبل وزیر اعظم میاں نواز سے ملاقات کا بھی قومی امکان ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ٹیم اورمینجمنٹ وزیر اعظم سے کب اور کہاں کتنے بجے ملاقات کریں گے اس حوالے سےمیاں نواز شریف کی مصروفیات پیش نظر رکھتے ہوئے شیڈول ترتیب دیا جارہا ہےاور شیڈول طے ہونے پر باضابطہ اعلان کردیا جائے گا ،