سوشل میڈیا پر میری ویڈیو ریما اور وینا ملک کی سازش ہے: میرا الزامات بے بنیاد، قانونی کارروائی کرونگی: وینا
لاہور+ دبئی (نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر اپنے حوالے سے چلنے والی ویڈیو کو ریما اور وینا ملک کی سازش قراردیدیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق میرا نے کہا کہ ویڈیو کے پیچھے اداکارہ ریما کی سازش ہے۔ ریما امریکہ میں بیٹھ کر ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ دریں اثنا وینا ملک نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی دعائوں سے میری نئی زندگی کا آغاز ہوا ہے۔ میرا نے جو الزامات لگائے ان میں کچھ بھی سچائی نہیں۔ میری لیگل ٹیم میرا کے الزامات پر ایکشن لے گی۔ میں نے اپنے نام کے ساتھ پہلے ہی خان لگا لیا تھا لوگ چاہیں تو مجھے وینا خان کہہ سکتے ہیں۔ بھارتی فلم اب اپنے شوہر کی پسند سے ہی کروں گی۔ مولانا طارق جمیل نے ہمیں شادی کا تحفہ عمرہ دیا ہے۔