احسان اللہ ثاقب کی صدارت میں مشاعرہ
لاہور (پ ر) پاکستان رائٹرز فورم کے زیراہتمام ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت معروف شاعر، ادیب، صحافی اور کالم نگار احسان اللہ ثاقب نے کی جبکہ خلش بجنوری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر نظامت کے فرائض نامور شاعر اور افسانچہ نگار ڈاکٹر اخلاق گیلانی نے انجام دئیے۔ شعری نشست میں جن شعرائے کرام نے اپنا کلام سنایا ان میں احسان اللہ ثاقب، خلش بجنوری، علامہ بشیر رزمی، کرامت بخاری، ریاض رومانی اور ڈاکٹر اخلاق گیلانی شامل تھے۔