مالک سے انسیت کی مثال، بطخ ہر جگہ ساتھ جاتی ہے
لندن (نوائے وقت نیوز) برطانوی کاو¿نٹی ڈیون میں آجکل ایک بطخ کی اپنے مالک کیساتھ غیر معمولی ا±نسیت کی خبریں بے حد توجہ حاصل کررہی ہیں۔ ڈیون کے قصبے Eastleighسے تعلق رکھنے والے65سالہ بیری ہیمین کی سٹارنامی پالتو بطخ ہر جگہ اس کےساتھ جاتی ہے۔11ہفتے کی یہ بطخ اپنے مالک سے اس قد ر ا±نسیت رکھتی ہے کہ اپنے بہن بھائیوں کے بجائے زیادہ وقت ہیمین کیساتھ گزارنا پسند کرتی ہے اور نہ صرف انکے ساتھ شاپنگ کیلئے جاتی ہے بلکہ اپنے مالک کے ساتھ بیٹھ کر رگبی میچ سے بھی لطف اندوز ہوتی ہے۔