لاہور (فرخ سعید خواجہ) صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کا اس برس عام انتخابات کروانے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اس سلسلے میں صدر زرداری نے ہمخیال سیاستدانوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی شب صدر زرداری اور چودھری شجاعت کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں بھی اس برس عام انتخابات کروائے جانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ موجودہ حکمران اس برس اپنا پانچواں بجٹ پیش کرنے کے بعد عام انتخابات میں جانے کا باقاعدہ اعلان کر سکیں گے۔ عبوری حکومت سے قبل ہی ایک دو ماہ پہلے ہی موجودہ حکومت عام انتخابات کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک میں آزاد اور مالی و انتظامی طور پر خودمختار الیکشن کمشن کے قیام کے لئے حکومت اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا عمل شروع کر دے گی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں نئے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے واضح اشارے سامنے آ جائیں گے۔ نیوز ایجنسیوں کے مطابق صدر اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں قبل از وقت الیکشن کرانے اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے بھی امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق صدر اور شجاعت کے درمیان پون گھنٹہ تک گفتگو جاری رہی۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان سینٹ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا ہے اور دونوں رہنماﺅں کی بات چیت مشترکہ حکمت عملی کیلئے تھی۔ چودھری شجاعت نے رابطے کے حوالے سے کہا ہے کہ میں نے صدر زرداری کے انٹرویو کی تعریف کی ہے تاہم رابطے میں ایک دفعہ انہوں نے ” میں“ کہی لیکن بعد انہوں نے خود ہی ”ہمارے“ کہہ دیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38