لاہور (کلچرل رپورٹر) بھارت کے معروف اداکار اور سیاست دان شتروگن سنہا اور بھارتی فلمساز بہلاج نہلانی، جو ایک ہفتہ قبل پاکستان آئے تھے، بھارت واپس چلے گئے۔ شتروگن سنہا نے واپسی سے قبل لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان مں سیاست دان کے طور پر نہیں آیا بلکہ پاکستان کی دھرتی کے ساتھ میری میری جذباتی وابستگی ہے، میں چالیس پچاس مرتبہ پاکستان آچکا ہوں اور پاکستان کو اپنے گھر کی طرح ہی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ملکوں کے عوام آپس میں پیار محبت سے رہنا چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام میں نفرت نہیں اسلئے دونوں ملکوں کو جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کرنا چاہئے۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں اس لئے پڑوسیوں کے آپس میں تعلقات اچھے ہونے چاہئیں۔ دونوں ملکوں کو مثبت سائیڈ پر آگے بڑھنا چاہئے اس کیلئے محبت کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں زین ضیائ، اعجاز الحق، میاں نواز شریف، سرتاج عزیز اور خورشید محمود قصوری کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضیاءالحق اور میاں نواز شریف کی فیملیوں کے ساتھ میرے دیرینہ تعلقات ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024